یہ پریشان کن خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آج ہی دارالحکومت کابل سے بم دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ افغانستان میں ایک نجی ٹی وی چینل کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اس پر سوار ایک افغان صحافی اور منی بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چینل کے نیوز ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا۔
I am a very open minded person, ready to face new challenge, especially when it comes to technology. People consider me to be a social, temperamental person who doesn't hesitate in giving my opinion for what I think and believe in, honest and respectfully. I am self made and always willing to do new things.
افغانستان سے ایک اور پریشان کن خبر آگئی
افغانستان سے پریشان کن اور افسوسناک خبروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب افغان ملک طویل خانہ جنگی ، تباہ حال انفراسٹرکچر اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے وہاں کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑ ھ رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق افغانستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا پھلینے کے بعد سے اب تک افغانستان میں ایک دن میں 860 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک مصدقہ مریضوں کی تعداد 14525 ہے اور 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تاہم ان اعدادوشمار کو حتمی نہیں سمجھا جا رہا ہے کیونکہ طویل عرصے تک جنگی صورتحال میں رہنے کے باعث افغانستان میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment